جدت طراز
معنی
١ - نیا انداز یا نئی روش پیدا کرنے والا۔ "انسانی خیالات میں انقلابوں کے موجد لازمی طور پر شاعر ہوتے ہیں نہ صرف اس لیے کہ وہ جدت طراز ہوتے ہیں . بلکہ اس لیے کہ ان کے جملے خوش آہنگ اور موسیقیت سے لبریز ہوتے ہیں۔" ( ١٩٦٨ء، مغربی شعریات، ٦٩ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جدت' کے ساتھ فارسی اسم بطور 'طراز' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'جدت طراز' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩٦٨ء میں "مغربی شعریات" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں